خزاں کا دور بیت گیا ،مستقبل میں بہار ہی پاکستان کا مقدر ہو گی، نئی نسل اپنی ذمہ داریوں میں قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، موجودہ دور میں بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا ، حالیہ دور میں ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لیے گئے،بہت سے غیر ملکی قرضے ادا کر دیئے گئے ،ملک میں ترقی اور خوش حالی کی نئی صبح جلد طلوع ہو گی اور وطن عزیز پرامن، طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا
صدر مملکت ممنون حسین کا کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب
منگل 1 دسمبر 2015 14:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خزاں کا دور بیت گیا ،مستقبل میں بہار ہی پاکستان کا مقدر ہو گی، نئی نسل اپنی ذمہ داریوں میں قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، موجودہ دور میں بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا ، حالیہ دور میں ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لیے گئے،بہت سے غیر ملکی قرضے ادا کر دیئے گئے ،ملک میں ترقی اور خوش حالی کی نئی صبح جلد طلوع ہو گی اور وطن عزیز پرامن، طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا ۔
وہ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ۲۸ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ملک میں خرابیاں ختم ہوں گی کیونکہ اب ملک میں تنزلی کا دور ختم ہو چکا اور اب ملک انشاء اللہ بہتری کی طرف جائے گااور اقوام عالم میں انتہائی بلند مقام حاصل کرے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دینی اور اعلیٰ اقدار کے مطابق اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کریں اور اپنی پاکستانی شناخت پر کبھی آنچ نہ آنے دیں کیونکہ یہی ترقی اور سربلندی کا راز ہے۔
دنیا عالم گیریت کی طرف گامزن ہے اس پس منظر میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ یہ امر قابلِ اطمینان ہے کہ حکومت تعلیم کے اس شعبہ میں بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام سائنس اور ٹیکنالوجی کی برکتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.