سرینگرمظفرآباد دو طرفہ تجارت ، 38مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی

منگل 1 دسمبر 2015 14:42

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) سرینگرمظفرآباد دو طرفہ تجارت رواں دواں لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے 38مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر سے13مال بردار ٹرک وادی کشمیر گئے جبکہ وادی کشمیر سے 25مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت کل بدھ کل جمعرات اور پرسوں جمعہ کے روز بھی بغیر وقفہ کے جاری رہے گی۔