بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی ، جہاز کا ایندھن سستا،گیس مہنگی کردی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 14:44

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) بھارت میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں جاری کمی کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کے سستا ہونے کے ساتھ ہی ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں 526 روپے 50 پیسے فی کلو لیٹر کی تخفیف کی گئی وہیں غیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر 61 روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری شعبے کی معروف تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) نے بتایا ہے کہ اب دہلی میں 14 اعشاریہ 2کلو گرام والا غیر سبسڈی رسوئی گیس سلنڈر606 اعشاریہ 50 روپے اور ہوائی جہاز کا ایندھن 44320 اعشاریہ 32روپے فی کلولیٹر ملے گا۔

متعلقہ عنوان :