بلدیاتی انتخابات میں کئی حلقوں میں ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی، ٹکٹ دیتے تو شیر کی سیٹیں دو گنا ہو تیں،اتنی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب نہ ہوتے‘نوازشریف
وزیر اعظم نوازشریف فرانس ماحولیات پرعالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے
عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 14:46
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف فرانس ماحولیات پرعالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے‘لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا موسمی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پیرس واقعات پر بھی بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم مودی خود آئے اور بات آگے بڑھانے کاکہا اور ملاقات کے دوران مودی سے دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کی بات کی ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کیلئے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے ہوں گے۔
خیال رہے کہ پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے منعقد کی جانیوالی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی اتفاقیہ ملاقات ہو گئی تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کانفرنس کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس ،اطالوی وزیراعظم میٹیو رینزی اور سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا سمیت کئی عالمی رہنماوٴں سے بھی ملاقاتیں کیں۔(جاری ہے)
پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں انہوں نے بتایا توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بہت کامیابی ملی ہے،جیتنے والے 90فیصد آزاد امیدوار بھی ہمارے ہی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ نون لیگ نے کئی حلقوں میں ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی، ٹکٹ دیتے تو شیر کی سیٹیں دو گنا ہو تیں،اتنی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب نہ ہوتے۔ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے بہت سے حلقے کھلے چھوڑدیے،ایسا نہ کرتے تو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا تناسب اور زیادہ ہوتا۔دوسری جانب مریم نواز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتخابی نتائج کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ ایک فیصلہ کن جیت۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.