ڈے نائٹ ٹیسٹ ، آئی سی سی نے نیتھن لیون کیخلاف کیچ کی اپیل پر امپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی
ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2015 14:47
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں کینگرو آف سپنر نیتھن لیون کے خلاف کیچ کی اپیل پر برطانوی امپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلوی بلے باز نیتھن لائن سے متعلق ریویو فیصلے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امپائر کی غلطی تسلیم کرنے کے ساتھ کہا کہ امپائر نے ڈی آر ایس کے حوالے سے تو صحیح طریقہ کار اپنایا لیکن ان کا دیا گیا فیصلہ غلط تھا ۔
یاد رہے کہ اس فیصلے کے وقت آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی ، کینگروز کی ٹیم میکولم الیون کے پہلی اننگز کے سکور 202 رنز کے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا چکی تھی اور اگر یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں آجاتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا ، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نائجل لانگ کے فیصلے سے متعلق آئی سی سی کے سامنے سوال اٹھایا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.