عینی طاہرہ نے منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 14:58

عینی طاہرہ نے منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ عینی طاہرہ کو ایک ڈرامہ پروڈیوسرنے اپنے اسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر عینی طاہرہ نے پروڈیوسر سے تگڑا معاوضہ طلب کیا تاہم دونوں کے درمیان معاملہ طے نہیں ہوسکا جس پر عینی طاہرہ نے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عینی طاہرہ کا کہنا ہے کہ میں ہر ایرے غیر ے کے ڈرامہ میں کام نہیں کروں گی جب مجھے ڈرامے میں کام کرنے کا معقول معاوضہ دیا جائے گا تب میں اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کے بار میں سوچوں گی ۔انہوں نے کہاکہ وہ آج کل گلوکاری کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی اپنی آنے والی فلم ”بجلی “ڈرامہ بینوں کے دل و دماغ میں بھی بجلی بھردے گی اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتی ۔