آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کے دیگر افسران سے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے 30رکنی وفد کی ملاقات
منگل 1 دسمبر 2015 15:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سندھ پولیس کے دیگر افسران سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے 30رکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری نے وفد کو سندھ پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی غلام سرور جمالی ، ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی ، ڈی آئی جی ٹریننگ اقبال دارا و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے اپنے تعارفی خطاب میں پولیس سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور بالخصوص کراچی میں پولیس کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا تاہم بروقت فیصلوں ، بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل کی بدولت جرائم سے متعلق مختلف نوعیت کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس ایکشن کے نتائج کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم کے خلاف ٹارگٹیڈ آپریشنز کا تسلسل جاری ہے۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے وفد کو بریفنگ کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اقدامات کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ابتک پولیس کی جانب سے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف10648چھاپہ مارکارروائیاں جبکہ2091 سرچ آپریشن کیئے گئے ہیں اسی دوران427ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےاور384ملزمان ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 1584مقدمات کا اندراج کیا گیااور خلاف ورزی میں ملوث 876 افرادکوگرفتارکیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ دل آزار مواد کی تقسیم اور وال چاکنگ پر 718 مقدمات کا اندراج کیا198افرادگرفتارکیئے گئے۔اسی طرح5502 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ہونیوالے ملزمان کے قبضہ سے18ایل ایم جیز،10 جی تھری رائفلز،341ایس ایم جیز/ کلاشنکوف،7847 پستول / ریوالور / ماوزرز،291رائفلز،866شاٹ گنز / ریپیٹرز،6 ایم پی فائیو کے علاوہ526 کلو گرام دھماکہ خیزمواد،29خود کش جیکٹس،6آئی ای ڈیز،615 بم / دستی بم،756آوان بم / بال بیرنگ بم برآمد ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹز نے پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مختلف اقدامات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فارنزک ڈویژن سندھ پولیس کی اپ گریڈنگ اور ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جبکہ پولیس انٹیلی جینس صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مختلف تربیتی کورسسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ بیرون ملک تربیت کے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے۔بعد ازاں پولیس کے وفد نے سی پی او میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کے جملہ امور و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور آگاہی حاصل کی ۔مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.