4ماہ میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی تشویشناک ہے ‘ خادم حسین

منگل 1 دسمبر 2015 15:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران برآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں کمی کی ایک وجہ بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور خام مال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی ایک وجہ 180ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے علاوہ ڈی ایل ٹی ایل کے کلیمز کا زیر التواء ہونا بھی ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میں ہونے والی کمی درحقیقت زائد پیداواری لاگت کی وجہ سے ہورہی اور پیداواری لاگت میں اضافہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے ۔کیونکہ پاکستان میں پیداواری لاگت حریف ملک بھارت کی نسبت11فیصد اور بنگلہ دیش کی نسبت 14فیصد مہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے واپس لے تاکہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :