اسلام آباد میں میئرشپ کیلئے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی
پی پی آئی نے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی
منگل 1 دسمبر 2015 15:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 21 نشتوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 15 نشستوں کے حاصل کرکے دوسرے اور 14 آزاد امیدوار کامیاب ہیں ‘ شہراقتدار میں میئرلانے کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان ٹھن گئی ۔اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے انتخابات میں چیئرمین کی 50 نشستوں میں سے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) 21 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ‘ تحریک انصاف 15 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور کامیاب ہونے والے 14 آزاد امیدوار ہیں۔
شہراقتدارمیں میئر لانے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے کوششیں تیزکردیں اور دونوں جماعتوں کا انحصار آزاد امیدواروں پر ہوگا۔(جاری ہے)
اسی سلسلے میں تحریک انصاف نے اپنا میئرشپ پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے مرکزی دفتر میں اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی زیرصدارت مرکزی دفتر میں اجلاس ہوگا جس میں نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین شرکت کریں گے ‘ اس موقع پر شہراقتدار میں میئرشپ کے لئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جائیگی۔
دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی شہراقتدار میں اپنا میئر لانے کے لئے کوششیں تیز کردیں اور غالب امکان ہے کہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد (ن) لیگ میں ہی شامل ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.