نیپرا کی طرف سے بجلی قیمتوں میں کمی کی منطوری کے بعد عوام کو اس کا فائدہ جنوری میں ہو گا

صارفین کو بجلی قیمت میں کمی کا فائدہ جنوری کے بلوں میں ہو گا

منگل 1 دسمبر 2015 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دیدی ، صارفین کو بجلی قیمت میں کمی کا فائدہ جنوری کے بلوں میں ہو گا۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق پاور پرچیزنگ کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں کمی کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی اور یہ اکتوبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :