حکومت عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی

منگل 1 دسمبر 2015 15:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے جس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے جارہی ہے تاکہ صارفین بجلی کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ان کو شکایات کا موقع نہ ملے اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لائن لاسز کو کم کرنا اور واجبات کی فوری ریکوری کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے اور یہ ہماری ترجیحات ہیں جن پر ہم بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرینگے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو میپکو فضل اللہ درانی نے میپکو کی کارکردگی بارے بریفنگ دی جس میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو بتایا گیا کہ اس وقت میپکو صارفین کی تعداد باون لاکھ ہے اور میپکو ملک کی سب سے بڑی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جو جنوبی پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو بجلی فراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ میپکو سسٹم میں ایک سو بتیس کلو واٹ کی تین ہزار تین سو اکتیس طویل ٹرانسمیشن لائن ہے جو بہتر انداز میں کام کررہی ہے اس موقع پر وزیر مملکت نے میپکو حکام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :