جعفرآباد،اوستہ محمد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر 4ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،ڈی ایس پی اوستہ محمدسرکل خاوند بخش کھوسہ کی ”اے پی پی “سے بات چیت

منگل 1 دسمبر 2015 15:21

جعفرآباد۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ڈی ایس پی اوستہ محمدسرکل خاوند بخش کھوسہ نے بھاری نفری کے ہمراہ اوستہ محمد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر 4ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔یہ بات انہوں نے ”اے پی پی “ سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اوستہ محمد سرکل نے کہا کہ یہ کارروائی قومی ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اؤ جعفرآباد کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ اؤ سٹی غلام یاسین کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر چوری ڈکیتی منشیات میں ملوث عرفان علی ،مختیار،سلیم اور طارق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور منشیات برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ڈی ایس پی اوستہ محمد نے کہا کہ علاقے میں امن وامان پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :