ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا

منگل 1 دسمبر 2015 15:23

ہانگ کانگ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں منگل کو حصص کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا ۔جاپانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جس کی وجہ کیپیٹل اخراجات اور برآمدات میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کا اہم ترین نکی۔225 انڈیکس وقفے تک 199.08 پوائنٹس (1.01 فیصد) بڑھ کر 19946.55 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 18.57 پوائنٹس (1.18 فیصد) بڑھنے کے بعد 1598.82 پوائنٹس رہا۔

(جاری ہے)

شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں کم رہیں جس کی وجہ نومبر کے دوران شعبہ صنعت کی پیداواری سرگرمیاں تین سالوں کی کم ترین سطح پر رہنا ہے۔اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 15.34 پوائنٹس (0.45 فیصد)کم ہوکر 3430.06 پوائنٹس اور شینزن کمپوزٹ انڈیکس 9.18 پوائنٹس (0.42 فیصد)گرنے کے بعد 2194.43 پوائنٹس پر آگیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 362.60 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 22359.02 پوائنٹس رہا۔