باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں۔ ماہرین زراعت

منگل 1 دسمبر 2015 15:25

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) دنیا بھر میں پاکستانی آم کی زبردست مانگ ہونے کے باوجود باغبانو ں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے بڑی مقدار میں آم ضائع ہو جاتاہے لہٰذا اگر باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجود غیر ضروری بور ختم کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ باغبان حضرات فوری طور پر غیر ضروی بور کاٹ کر ختم کر دیں اور درختوں کی جڑوں کے ساتھ تنے تک چونا لگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آ م کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھر پور لذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے۔

متعلقہ عنوان :