پاکستان سپر لیگ سے وابستہ بورڈ افسر تنخواہ میں غیرمعمولی اضافے کے لیے کوشاں

منگل 1 دسمبر 2015 15:33

پاکستان سپر لیگ سے وابستہ بورڈ افسر تنخواہ میں غیرمعمولی اضافے کے لیے ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ایک بورڈ افسر آج کل تنخواہوں میں غیر معمولی اضافوں کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کے ساتھ بورڈ کے کچھ افسران پی ایس ایل سیکریٹریٹ میں براہ راست کام کررہے ہیں جن میں سے بورڈ کے ایک بڑے افسر نے اپنی موجودہ تنخواہ کو کئی گنا بڑھانے کے لئے ایک تجویز پیش کی ۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ نے مزید جائزہ لینے کے لئے اس تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر اس تجویز پر عمل ہوجاتا ہے تو مذکورہ افسر کی تنخواہ اور مراعات چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے بھی زیادہ ہوجائیں گی ۔ باخبر ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ میں یہ تجویز سننے کے بعد سبحال احمد کا کہنا تھا کہ انکی تنخواہ اس افسر کی نئی تنخواہ سے کم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سامنے یہ تجویز بھی موجود ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو رجسٹرڈ کرانے کے بعد اسے پی سی بی سے الگ کردیا جائے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا اپنا سیکریٹریٹ ہوگا اور اس کے معاملات اپنے وسائل سے آگے بڑھیں گے تاہم اس کے لیے بورڈ کو لیگ کا پہلے ایڈیشن مکمل ہو اور اسکے بعد لیگ کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا موقع مل سکے۔ خیال رہے کہ پروجیکٹ سے جڑے پی سی بی کے افسران کو کام کا اضافی معاوضہ ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :