بوم بوم آفریدی، قومی کرکٹ کے ماتھے کا جھومر یا کلنک کا ٹیکہ ،سوالات اٹھنے لگے

منگل 1 دسمبر 2015 15:33

بوم بوم آفریدی، قومی کرکٹ کے ماتھے کا جھومر یا کلنک کا ٹیکہ ،سوالات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ اپنے بوم بوم خطاب کی بھی لاج رکھنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور 3 سال میں 37 ٹی 20 میچوں میں کوئی ایک ففٹی بھی نہیں کر سکے اور اس بری پرفارمنس میں اپنے پرستاروں کا بھی سر شرم سے جھکا دیا۔ اس حوالے سے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے اور آفریدی کے مستقبل کے بارے میں بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔

قومی ٹیم نے شاہد آفریدی کی زیر قیادت32ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 16میں شکست ،15میں فتح اور ایک میچ برابر کھیلا،اس طر ح شاہد آفریدی کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 48.43فیصد رہا۔ محمد حفیظ کی زیر قیادت29ٹی ٹوئنٹی میچوں میں11میں شکست ،17میں فتح اور ایک میچ برابر کھیلا،اسطر ح محمد حفیظ کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60.34فیصد رہا۔

(جاری ہے)

مصبا ح الحق کی زیر قیادت8ٹی ٹونٹی میچوں میں 2میں شکست ،6میں فتح حاصل کی ،اس طر ح مصبا ح الحق کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 75فیصد رہا۔

شعیب ملک کی زیر قیادت17ٹی ٹونٹی میچوں میں 4میں شکست ،12میں فتح اور ایک میچ برابر کھیلا،اس طر ح شعیب ملک کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 73.52فیصد رہا۔ ایک کے بعد ایک ہار پاکستان کے گلے کا ہار اپنی جگہ خود کپتان شاہد آفریدی نے بھی قوم کو شرمسار ہی کیا۔ ٹیسٹ اور پھر ون ڈے میں ناکامی کے بعد ٹی 20 ٹیم کو ہتھیانے والے آفریدی کی ریکارڈ بْک ان کی ظالم اداوٴں کا منہ چڑا رہی ہے۔

آفریدی نے 3 جون 2012 کو سری لنکا کے خلاف آخری ففٹی سکور کی تھی پھر3 سال اور37میچ گذر گئے مگر سکور بورڈ ان کی ایک نصف سنچری کو ترس گیا۔بوم بوم کا لقب پانے والے شاہد آفریدی 14 بار ڈبل فگر میں نہ جا سکے 3 بار انہیں انڈہ ملا۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں باولنگ بیٹنگ صفر رہی ، باقی دونوں میچوں میں مجموعی طور پر 53 رنز اور 5 وکٹیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :