فٹبال پلیئر آف دی ایئر کیلئے کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور نیمار آمنے سامنے

منگل 1 دسمبر 2015 15:33

فٹبال پلیئر آف دی ایئر کیلئے کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور نیمار ..

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)کون بنے گا فٹ بال پلئیر آف دی ایئر کیلئیتین نام سامنے آگئے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے فٹ بال پلئیر آف دی ایئر کے لیے 23 میں سے 3 نام شارٹ لسٹ کر لئے۔ریال میڈرڈ اور پرتگال کے کرسچیانو رونالڈو، ارجنٹینا اور بارسلونا کے لیونل میسی اور برازیل اور بارسلونا کے نیمار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رونالڈو اور میسی مسلسل آٹھویں مرتبہ ایوارڈ کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔گزشتہ دو سالوں سے یہ ایوارڈ کرسچیانو رونالڈو کے نام ہے۔لیونل میسی بھی چار مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ایوارڈ کے لیے دونوں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ رونالڈو نے اس سال 52 میچز میں 48 اور میسی نے 56 میچز میں 48 گول اسکور کیے۔فٹ بال پلئیر آف دی ایئر کا اعلان گیارہ جنوری کو زیورخ میں ہوگا۔دوسری طرف لیونل میسی نے سات سال میں چھٹی مرتبہ اسپینش پلئیر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔