حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں:میاں محبوب چیلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 15:35

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر۔2015ء)عوام سے کیے وعدے ہمیشہ وفا کیے ‘ان خیالات کا اظہار سابق ناظم امیدوار برائے چیئرمین یوسی واصو آستانہ میاں محبوب چیلہ نے ایک عوامی میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی لیڈر ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

میں بجلی ،نالیاں ،سولنگ اور دیگر ترقیاتی کاموں میں پیش پیش رہا ہوں۔ اپنی یوسی میں نوجوان نسل میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک کھیل کا میدان تعمیر کروانے کا وعدہ کرتاہوں اور یوسی واصو آستانہ کو ٹاؤن کمیٹی میں بھی شامل کرواؤں گا انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین کا شور واویلا 5دسمبر کو بند ہوجائے گا ۔اس موقع پر مہر برادری ،ملک برادری ،سوئی سیال برادری ،مہاجر برادری نے انکی حمایت کا اعلان بھی کیا۔