تریموں بیراج کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘عوام کا اظہار تشویش

منگل 1 دسمبر 2015 15:35

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) حال ہی میں تعمیر کی گئی تریموں بیراج کی سڑک شرقی کنارہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چند روز قبل تریموں بیراج کی سڑک کو تعمیر کیا گیا تھا اور روڈ کو کارپٹ بنا دیاگیا تھا لیکن تعمیر کے چند روز بعد ہی سڑک شرقی کنار ہ سے ٹوٹ گئی اور نیچے سے آئرن میٹریل نظر آنا شروع ہوگیا ہے جو کہ ناقص میٹریل استعمال ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اہم ترین پل اور شاہراہ کے ساتھ ناروا سلوک سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔