اٹھارہ ہزاری :میاں ظفر محمود چیلہ مخدوم ریاض حسین کے حق میں دستبردار

منگل 1 دسمبر 2015 15:36

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) امیدوار برائے ٹاؤن کونسلر وارڈ نمبر 4میاں مصور حسین چیلہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار مخدوم ریاض حسین کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹاؤن کونسلر کے امیدوار میاں مصور چیلہ گروپ کے رہنما و سابق ناظم میاں مظفر محمود چیلہ سیال اور برادری کے دیگر افراد کی موجودگی میں چیلہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار مخدوم ریاض کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔اس موقع پر میاں مظفر محمود چیلہ سیال نے کہا کہ چیلہ گروپ کے امیدواران پورے حلقہ سے انشااللہ کامیابی سے ہمکنار ہونگے ۔