بلدیہ چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت مل گئی‘ایم پی اے چودھری اختر کا نومنتخب کونسلر ز کے اعزاز میں عشائیہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:11

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) بلدیہ چیئرمین کیلئے مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی اکثریت مل گئی،ایم پی اے کی جانب سے عشائیہ میں ایم این اے و اپم پی ایز سمیت کونسلرز کی کثیر تعداد کی شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ چیئرمین کے لیے مسلم لیگ(ن) کے متوقع امیدوار ارانا سجاد احمدخاں، ایم پی اے چوہدری اخترعلی خان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نومنتخب کونسلرز کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔

عشائیہ میں سابق وفاقی وزیر رانانزیر احمدخاں ،ایم این اے رانا عمرنزیراحمدخاں،ایم پی اے قیصر اقبال سندھو ،میڈیا کوارڈینٹر ایم پی اے پی پی 100چوہدری محمدخورشید ،نومنتخب کونسلرزچوہدری سجاد احمدخاں،مشتاق شیخ،ملک بابر،لالہ شاہدیونس،آصف باجوہ ،حنیف امرکوٹیا،یٰسین سندھیا،امجد شیرانصاری،معنم خاں،سیٹھ محمداقبال ،سیٹھ عبدالرزاق،منیرحسین بٹ،طارق سیکرٹری ،اشفاق احمدسرویا،جاوید شاہین ،شاہدشاہ،وقاص بٹ،یونس پگانوالے ،حاجی عامر ابراہیم ،مقبول منہاس،ندیم قیصر بٹ،سیٹھ الیاس ،شیر محمدانصاری اوررانا وکیل خاں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی عشائیہ میں شریک نومنتخب کونسلرز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار برائے چیئرمین بلدیہ رانا سجاد احمد خاں کی حمایت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سابق وفاقی وزیررانانزیر احمدخاں اور ایم پی اے چوہدری اخترعلی خاں نے خطاب کرتے ہوئے تمام کونسلرز کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ تمام نومنتخب کونسلرز نے پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کرکے جس طرح اپنی محبت کا ثبوت دیاہے۔

متعلقہ عنوان :