دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر تربیلا ، منگلا اور چشمہ میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال کے تحتدریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد27200کیوسک اور اخراج 48000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 12700کیوسک اور اخراج 12700کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد15000کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 8900کیوسک اور اخراج5000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا کی رپورٹ کے مطابقجناح بیراج میں پانی کی آمد49000کیوسک اور اخراج 42000کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد57600کیوسک اوراخراج 55000 کیوسک، تونسہ میں آمد53700 کیوسک اور اخراج 47800کیوسک، پنجندبیراج میں پانی کی آمد24100کیوسک اور اخراج12900کیوسک، گدومیں آمد 48200کیوسک اوراخراج 42500کیوسک، سکھر میں آمد38100کیوسک اور اخراج 8100کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد6000کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1499.52فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.773ملین ایکڑ فٹ، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1193فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.990ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال گزشتہ روزصبح چھ بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :