کوئٹہ ؛مشکے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلا ک

منگل 1 دسمبر 2015 16:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلا ک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مشکے کے علاقے مور ماسی ایریا میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق آپریشن تا حال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :