کوئٹہ میں شدید سردی ؛ گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شہری سراپا احتجاج

منگل 1 دسمبر 2015 16:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شہری سراپا احتجاج ہیں، گوالمنڈی چوک پر علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں غیر اعلانیہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلہ کو حل کیا جائے شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

ہم نے متعدد بار گیس حکام کو مشکلات سے آگاہ کیا تا حال اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے آج علاقہ مکینوں نے گوالمنڈی چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف نعرہ بازی کی بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شدید سردی کے شروع ہو نے کے بعد کوئٹہ اور مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں روزانہ عوام سراپا احتجاج ہے تا حال گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر کے مسئلے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید سردی کے موسم میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :