پولیس اور حکومت انصاف نہیں دے سکتیں، پاک فوج انصاف دلائے، عوامی تحریک پر ڈیل کا الزام ن لیگ کا منفی پروپیگنڈا ہے

ن لیگ کی حکومت ختم ہوتے ہی شریف برادران کے گلے میں پھانسیوں کے پھندے ہوں گے پاکستان عوامی تحریک سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مڈل کلاس لوگوں کی تحریک ہے، دنیا کی تاریخ میں سب سے منظم پرامن دھرنا پاکستان عوامی تحریک کا تھا،چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک میجر (ر) سعید راجپوت

منگل 1 دسمبر 2015 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک میجر (ر) سعید راجپوت نے ”آن لائن“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام آباد دھرنے اور پاکستان بھر میں عوامی تحریک کے کارکنان پر ظلم کا بدلہ ن لیگ کو رضررو ملے گا۔ لیکن موجودہ عدالتی نظام، پولیس اور حکومتی عہدے داران ن لیگ کی جو ٹیم بنے ہوئے ہیں۔

اس لئے عوامی تحریک کو ان سے انصاف کی امید نہیں ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی نظر میں انصاف کے لیے صرف فوج پر مرکوز ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک پاک فوج سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شہداء ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کے دوسرے کارکنان پر ہونے والے ظلم کا انصاف دلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ دھرنا ایک ڈیل کے تحت ختم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پاکستان عوامی تحریک کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہے۔ منفی پراپیگنڈہ ن لیگ کی پرانی روایت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور اسکے کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت دھرنا دیا۔ 72دن روزگار سے دور اپنے ذاتی خرچ پر دھرنا دینا ہمارے بس میں نہیں تھا جو دھرنا ختم کرنے کی وجہ بنا۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی اسباب ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک سرمایہ داروں کی پارٹی نہیں ہے لوئر اور مڈل کلاس طبقے کی جماعت ہے۔

یہی وجہ تھی کہ وہ دھرنے کے اخراجات برداشت کرنے کے مزید قابل نہ تھی۔ میجر سعید نے کہا کہ شریف برادران سے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے۔ ان کی حکومت ختم ہوتے ہی ان کی گردنوں میں پھانسی کے پھندے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی تاریخ میں اتنا منظم اور پرامن دھرنا اتنے عرصے کے لیے آج تک کسی جماعت نے نہیں دیا۔ عوامی تحریک کے کمٹڈ کارکنان ہی تھے جو ڈائریکٹر طاہر القادری کے ایک اشارے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے بتہاب تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی جرات، بہادری کو نہ صرف ساری دنیا تسلیم کرتی ہے بلکہ ہم بھی ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا ناسور اس ملک کے نظام میں مکمل طور پرگھس گئے ہے لہٰذا اس نظام کے ہوتے ہوئے کسی کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ یہ سارا نظام اور ڈھانچہ بدل چکا ہے کیونکہ اس کی بنیاد ہی کرپشن اور بدیانتی پر رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :