5اضلاع کی تحصیلوں کی تعداد میں” اضافہ“ کرنے کا انکشاف،صوبائی حلقوں کی تعداد بھی بڑھے گی

منگل 1 دسمبر 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء)پاکستان کے سب سے برا صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں سے پانچ اضلاع کی پہلے سے موجود تحصیلوں کی تعداد میں اضافہ کی حکمت عملی تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن میں جہاں یونین کونسل اور اور وارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح سیاسی حلقوں کی صوبائی تعداد میں بھی اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے،تاہم مذکورہ اضلاع میں ایک ایک تحصیل کا ضافہ کیا جائے گا جو ممکنہ عام انتخابات2018 سے پہلے فائنل کر لیا جائے گا۔

پنجاب سے وابستہ ایک سینئر سیاست دان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ آبادی کے حساب سے ہونے والی تقسیم میں 5اضلاع کی تحصیلوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صوبائی حلقے بھی بڑھیں گے ۔تحصیلوں کی تعداد میں اضافہ پر وزیر اعظم کے ساتھ قانونی مشاورت کے بعد ہی سمری تیار کی جائے گی۔