ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پاکستان میں ایک روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو ایک امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید ے رہا ہے؛رکن پنجاب اسمبلیمیاں عرفان دولتانہ
منگل 1 دسمبر 2015 16:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پاکستان میں ایک روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو ایک امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید ے رہا ہے۔ یہ ادارہ نا صرف طلبا وطالبات کو سکالر شپ سے نواز رہا ہے اصل مقصد پاکستان میں مستقبل کے لیڈرز کی نشوونما بھی کررہا ہے اور پنجاب ایجوکیشن انڈڈومنٹ فنڈ سے کم مراعات یافتہ طلبہ کی ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہورہے ہیں تاکہ یہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرہ میں اہم اور قابل قدر مقام حاصل کر سکیں۔
قوموں کی نمایاں ترقی اور ان کی تاریخ علم کی روشنی سے جنم لیتی ہیں اور انہیں معاشی وصنعتی طور پر ایک نمایاں مقام پر لے جاتی ہے۔(جاری ہے)
تعلیم ہی ایک خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے جس سے قوموں کے بیچ ایک نمایاں مقام حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے وسائل پر اپنی ترقی کے ذریعے حاکمیت کی جاتی ہے۔عوام کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ( پیف) کے قیام کے تصور نے ذہین اور کم وسائل طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا صرف ایک خواب تھا جسے وزیراعلی نے حقیقت کا رنگ دے کر ہزاروں ذہین اور محنتی طلبا وطالبات کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں۔ نوجوان پڑھیں گے،آگے بڑھیں گے اور پاکستان کا آنے والاکل آج سے بہتر اور خوشحال ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.