امریکی ریاست نیویارک: مذہب کے نام پرمسافرنے مسلم ٹیکسی ڈرائیورکوگولی مار کے زخمی کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) فرانس میں دہشت گردی کے واقعہ کے نتیجہ میں امریکی ریاست نیویارک میں مذہب کے نام پرمسافرنے مسلم ٹیکسی ڈرائیورکوگولی مار کر زخمی کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق38 برس کے زخمی مسلم ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رات ایک بجے کلب سے مسافرکوٹیکسی میں بٹھایاتھا،مسافر نے پہلے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستانی ہے اوریہ جان کرکہ اسکاتعلق مراکش سے ہے،داعش سے متعلق باتیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ڈرائیورکاکہناتھاکہ مسافر ہیزل ووڈمیں اپنیگھراتراتواچانک بندوق نکال کرٹیکسی پرگولیاں چلادیں، جس پر اس نے بھاگ کرجان بچائی مگر ٹیکسی کی پچھلی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے اوراسکی کندھے میں گولی پیوست ہوگئی۔کاونسل آن امریکن مسلم ریلیشنزنے واقعہ کومذہبی منافرت قراردیتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔ دوسرے ٹیکسی ڈرائیورز کے مطابق مسافر نے حملہ کرنے سے پہلے اسلام کے خلاف نازیبا باتیں بھی کیں، امریکہ میں اسلامی تنظیموں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیرس حملوں کے بعد امریکہ ، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک میں بھی مسلمانوں کے خلا ف نفرت انگیز کاروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :