بھارت ،ہندو انتہا پسندی اوردہشتگرد ی کے پیش نظرتاج محل کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:34

آگرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندؤں انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات اورفرانس میں داعش کے حملوں کے نتیجہ میں بھارتی حکومت نے تاج محل کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پر تخریب کاری کا خدشہ کے باعث سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیرس میں دولت اسلامیہ کے حملے کے بعد منڈلاتے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تاج محل کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز اتر پردیش کے آگرہ جیسے شہروں میں احتیاطا اضافی سیکورٹی انتظامات کیے ہیں اور سیکورٹی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کی برسی پر ملک کے دشمنوں کی طرف سے دہشت پھیلانے کے لئے تخریبی کارروائی کئے جانے کا خدشہ ہے۔اس کے پیش نظر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے چھ دسمبر کے لئے پولیس کو الرٹ کردیا ہے ۔سیکورٹی حکا م کا کہنا ہے کہ 6دسمبر کو بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پر ہنگامے پھوٹنے کا خدشہ ہے جس کے باعث حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :