بھارتی پارلیمنٹ نے سزائے موت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:34

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے ملک میں سزائے موت کو ختم کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کو روکتے ہوئے مجرموں کی اصلاحات کے اقدامات کیلئے پروگرام تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت یا اشارہ نہیں ملا ہے کہ سزائے موت دیے جانے سے مجرم کو جرم کرنے روکنے اور قانون کا خوف قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

پارلیمنٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں سزائے موت کو ختم کر کے جرائم کو روکنے اور مجرموں کی اصلاحات کے اقدامات کئے جائیں۔مسٹر تھرور نے کہا کہ دنیا کے 70 فیصد ممالک میں سزائے موت نہیں ہے اور دیگر 25 فیصد ممالک میں دس سال سے کسی کو سزائے موت نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :