کینیڈا ، نامعلوم افراد کی البرٹا کی کولڈ مسجد میں دوبارہ توڑ پھوڑ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی

منگل 1 دسمبر 2015 16:41

البرٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) کینیڈا کے شہر مرکزی البرٹا میں کولڈ لیک مسجد میں شرپسندوں نے دوسری بار توڑ پھوڑ کی ہے ،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شرو ع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکزی البرٹا میں کولڈ لیک مسجد میں شرپسندوں نے دوسری بار توڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔ سال میں دوسری بار یہ واقعہ پیش آ یا ہے۔ اس پر لفظ گو ہوم یعنی گھر جا کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس اس معاملے میں تفیش کر رہی ہے اور ویڈیو کے ذریعے سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس حکام کولڈ لیک مسجد کے ترجمان محمود القادری سے ملاقات کی ہے اورا ن کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس سارجنٹ کے نزدیک ان کو توقع نہیں تھی کہ مسجد کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس مسجد کے رہائشیوں نے اس کی تزئین و آرائش کے لئے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس قسم کا واقعہ 2014 میں بھی پیش آیا تھا اور مسجد کی دیوار پر یہی الفاظ گھر جا لکھے گئے تھے۔