سعودی عرب میں استاد کلاس کو قرآن پڑھاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئے

منگل 1 دسمبر 2015 16:43

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قرآن کے ایک ٹیچر فہد الحاجی سکول میں بچوں کو قرآن پڑھا رہے تھے ، کہ اپنی آخری سانس لی اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر ذی روح کو ایک نہ ایک دن موت آنی ہے ، لیکن اگر یہ موت کوئی نیک کام کرتے ، یعنی نماز پڑھتے یا قرآن پڑھتے آئے تو وہ قابل رشک بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں ایک استاد نے اس وقت داعیء اجل کو لبیک کہا جو وہ کلاس کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ مملکت کے لاکھوں افراد اس واقعہ کے بعد مرحوم کے لئے دعائے خیر کرنے کے علاوہ وزیر تعلیم عزام الدخیل سے تعزیت کر رہے ہیں۔ فہد الحاجی ریاض میں ہشام بن حکیم نامی سکول میں قرآن کی کلاس لیا کرتے تھے۔ قرآن پڑھانے کے دوران ہی ان کی طبیعت خراب ہوئی تو کلمہ پڑھا ، اور ہسپتال جانے سے قبل ہی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ ان کے ساتھی استاد ان کے بارے میں بتاتے ہیں کہ مرحوم بڑی لگن اور محنت سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ، اور ان کا شمار سکول کے چند بہترین اساتذہ میں ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :