بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : چٹاگانگ وکنز کو عمر اکمل کا 1رن لاکھوں کا پڑ گیا

منگل 1 دسمبر 2015 16:44

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : چٹاگانگ وکنز کو عمر اکمل کا 1رن لاکھوں کا پڑ ..
چٹا گانگ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وکنز کو جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کا 1رن لاکھوں ٹکے کا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25سالہ عمر اکمل نے گزشتہ رات ہی انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدے کے پیش نظر ڈھاکہ پہنچ گئے تھے جہاں وقت کی کمی کے باعث چٹاگانگ وکنز کی انتظامیہ نے 80ہزار ٹکا (تقریبا1لاکھ پاکستانی روپے ) کے عوض کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کرکے عمر اکمل کو بروقت سٹیڈیم پہنچایا تاہم ٹیم انتظامیہ کی یہ پھرتیاں کسی کام نہ آئیں اور نوجوان بلے باز محض 1رن بنا کر پوویلین چلتے بنے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل میں 2008ء کے سیزن میں دکن چارجرز کو پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہر رن بھی لاکھوں روپے میں پڑا تھا ۔