کامیڈی فلم کرنے کی خواہاں ہوں ، شیلپاسیٹھی

منگل 1 دسمبر 2015 16:50

کامیڈی فلم کرنے کی خواہاں ہوں ، شیلپاسیٹھی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شیلپاسیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے کامیڈی فلم کرنے کی خواہاں ہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کیریئر میں منفرد کردار اعا کئے اور اب مزاحیہ کردار ادا کرنا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ فلم ” دوستانہ “ میں آئٹم سانگ کیا تھا میں مزید آئٹم سانگ کرنا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ بھارت میں یوگا سے بے اعتنائی برتی جا رہی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ اس کی مشقیں شروع کر کے اس کی بہتری کے لئے کام کریں انہوں نے کہا کہ میں ہمہ جہت شخصیت کی مالک ہوں اور مختلف کام کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ میری شخصیت شادی کے بعد نکھری اور شوہر نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ زندگی سیکھنے کا نام ہے اور سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :