آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے کا یہ آخری سال ،درآمدی چاکلیٹ اور پنیر کھانے والوں کو کچھ ملک کو بھی دینا چاہیے ‘ اسحاق ڈار
منگل 1 دسمبر 2015 16:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے کا یہ آخری سال ہے ،صرف درآمدی اشیا پر ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو لوگ درآمدی چاکلیٹ اور پنیر کھاتے ہیں انہیں کچھ ملک کو بھی دینا چاہیے ، اس آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیا ء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان بہت پیچھے ہے لیکن اب اس کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،پاکستان میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار کی جامعہ جامعہ ہجویریہ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی وصولی میں 40 ارب کی کمی تھی جسے پورا کرنے کے لئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ملک کو مزید فنڈز کی ضرورت ہے ،یہ ٹیکس پرتعیش اور درآمدی اشیا ء پر لگایا گیاہے، ٹیکس درآمدی کاسمیٹکس استعمال کرنے والوں،پنیر اور چاکلیٹ کھانے والوں پر لگایا گیا ہے۔
عام آدمی کے استعمال کی اشیا ء پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی. باہر سے چاکلیٹ اور پنیر منگوا کر کھانے والوں کو کچھ تو ملک کو بھی دینا چاہیے ۔ درآمدی اشیا ء پر ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیا ء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ میڈیا عوام کو شعور دے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا ء مہنگی نہیں ہوئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ضرب عضب کے مکمل ہونے کا یہ آخری سال ہے، اس سال آئی ڈی پیز کی واپسی بھی شروع ہو جائے گی اور ان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اور ان کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔نئے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی آپریشن ضربِ عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی، اس رقم سے صوبوں کو بھی فنڈز دئیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت داتا گنج بخش نے ایک ہزار سال پہلے دین اور دنیا کا علم پھیلانے کا سلسلہ شروع کیا اور آج اسے جدید معیار کے مطابق ڈھالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت پیچھے ہے لیکن موجودہ حکومت اس کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے۔ کمپیوٹر کے ذریعے جدید تعلیم کو فروغ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں کمپیوٹر سے متعلقہ بہت سے مواقع ہیں اور اس اقدام سے طالبعلموں کو پاکستان اوربیرون ممالک ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.