ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا
منگل 1 دسمبر 2015 16:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی سے کمانڈر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ اس سلسلے میں تبدیلی کمانڈ کی پُر وقار تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔رئیر ایڈمرل فرخ احمد کمانڈر کراچی کے طور پر پاک بحریہ کے کراچی میں واقع تمام تربیتی یونٹوں کے انچارج ہونگے۔
ریئرایڈمرل فرخ احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل برانچ میں 1983میں کمشن حاصل کیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں تربیت کے دوران بہترین کارکردگی پر آپ کو اکیڈمی ڈرک سے نوازا گیا۔انہوں نے 1987میں پاک بحریہ کی سب میرین فورس میں شمولیت اختیار کی اور فرانس سے اینٹی سبمیرن کورس میں اسپیشلائیزشن کی۔(جاری ہے)
ایڈمرل فرخ احمد پاکستان نیوی اسٹاف کالج اور آرمڈ فورسز وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔
ایڈمرل فرخ احمد کی اہم کمانڈ ذ مہ داریوں میں پاک بحریہ کی مختلف آ بدوزوں کی کمانڈ،آبدوز سکوارڈن کی کمانڈ اور کمانڈنٹ نیوی وار کالج کی زمہ داریاں شامل ہیں۔آپ وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری III، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ڈایئریکٹر جنرل جوائنٹ وار فیئر اینڈ ٹرینگ اور پاک بحریہ کے فلیگ آفیسر سی ٹرینگ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے پاکستان نیوی وار کالج اور آرمڈ فورسز وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں (ڈی ایس) ڈائیریکٹنگ اسٹاف کے فرائص بھی سر انجام دیئے۔آ پ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں ریئر ایڈمرل فرخ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور کمکار کمانڈ کے تحت یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.