صنفی تشدد کے خاتمے کی 16روزہ مہم کے سلسلے میں آگاہی سیشن کل منعقدہوگا

منگل 1 دسمبر 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء )پنجاب کمشن برائے خواتین نے یو این ویمن کے تعاون سے صنفی تشدد کے خاتمے کی 16روزہ مہم کے سلسلے میں آگاہی سیشن کل بروز( بدھ ) سے صبح ساڑھے 9بجے تا2بجے کرسٹل ہال فلیٹیز میں منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

آگاہی مشاورتی سیشن میں کمیشن کی چیئرپرسن فوذیہ وقار کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں میڈیا ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔