یواے ای میں بھی پاکستان کیلئے حالات بدلنے لگے،اپنے ”ہوم گراؤنڈز“ پر پاکستانی ٹیم فتوحات کیلئے ترسنے لگی

منگل 1 دسمبر 2015 16:57

یواے ای میں بھی پاکستان کیلئے حالات بدلنے لگے،اپنے ”ہوم گراؤنڈز“ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) یواے ای میں بھی پاکستان کیلئے حالات بدلنے لگے،اپنے ”ہوم گراؤنڈز“ پر پاکستانی ٹیم فتوحات کیلئے ترسنے لگی ہے جس نے یواے ای کے میدانوں پرکھیلے گئے آخری گیارہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم پر لاہورحملے کے بعد یواے ای کے میدان پاکستانی ٹیم کیلئے ہوم گراؤنڈزبن چکے ہیں جہاں ابتدائی طورپر پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر اب وہاں بھی پاکستان کیلئے حالات بدل چکے ہیں۔

جہاں پاکستان ٹیم دس فتوحات کے بدلے 13 میچوں میں ناکام ہوچکی ہے۔انہی میدانوں پر پاکستان نے پہلے 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں سے سات جیتے تھے مگراس کے بعد کھیلے گئے آخری گیارہ میچوں میں سے اْسے صرف تین کامیابیاں مل سکی ہیں۔ حالیہ سیریز کے بعد پاکستان کا انگلینڈکے خلاف یواے ای میں ٹوئنٹی20 ریکارڈ مزید بدتر ہوکر 2-5ہوگیاہے یعنی پانچ شکستوں کے بدلے صرف دو فتوحات ۔

متعلقہ عنوان :