پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں،بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفنی دجارک کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 17:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بان کی مون کے ترجمان اسٹیفنی دجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرس میں نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی آئے گی ۔

تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ،پاکستان اور بھارت اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور انکے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی تھی ۔مودی خود چل کو نوازشریف کے پاس آکر انکے ساتھ صوفے پر بیٹھ گئے اور خوشگوار ماحول میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کی ۔

متعلقہ عنوان :