جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،4 اہلکار زخمی،ایک کی حالت تشویش ناک

منگل 1 دسمبر 2015 17:16

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ چار اہلکار زخمی۔سر کاری ذرئع کے مطابق منگل کو جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ کے علاقہ ڈیلہ میں صبح سات بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کی پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی گاڑی پر ریمونٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس میں چاراہلکار شدید زخمی ہوگیئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں اہلکاروں کو فوری طور پر سی،ایم ،ایچ ڈیرہ منتقل کر دیئے گیئے ۔اور زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ ڈیلہ کو کنٹرول کرکے سرچ آپریشن سروع کی گئی۔لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔اس واقع کی تصدیق مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :