پاکستانی ہیکرز نے آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم کی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ ہیک کرلی،بھارتی میڈیا

ہیکرز نے ویب سائٹ پرمودی کی توہین آمیز تصاویر پوسٹ کردیں، اگر کشمیریوں کا قتل عام بند نہ کیا گیا تو ہندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گئے ،ہیکرز کے دھمکی آمیز پیغامات

منگل 1 دسمبر 2015 17:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم کی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ ہیک کرکے وزیراعظم نریندر مودی کی توہین آمیز تصاویر پوسٹ کی ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر کشمیری نوجوان کا قتل عام بند نہ کیا گیا تو ہندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق بعض پاکستانی ہیکرز نے ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم کی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ ہیک کرلی او ر پھر اس پرنریندر مودی کی توہین آمیز تصاویر پوسٹ کی ہیں جس کے ساتھ دھکی آمیز پیغامات لکھے گئے ہیں کہ اگر کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا گیا تو ہندوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائیگا۔سپشل برانچ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ویب سائٹ 28 نومبر کوہیک کی گئی جس بعد ازاں بحال کردیا گیا ۔ویب سائٹ پر کوئی حسا س چیزیں موجود نہیں تھیں اس لیے پریشان ہونے کی ضروت نہیں۔