آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ملک گیر مہم کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 1 دسمبر 2015 17:26

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ملک گیر مہم کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آزاد کشمیر سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پروگرام منعقد کیئے جائیں گے۔ منگل کو کنفیڈریشن کے چیئرمین الحاج عبدالمناف خان نے ہریپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنفیڈریشن ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل ایک گرینڈ الائنس ہے جس میں متحدہ محاذ اساتذہ،پاکستان ریلوے،نادرہ یونین،پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن،یونائیٹڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن،پی ڈبلیو ڈی الائیڈ،ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن،نوپ اور فیڈریشن آف ہیلتھ سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں جملہ تنظیموں کے سربراہان کے اٹک میں منعقدہ نمائندہ اجلاس میں طبقاتی نظام تعلیم ختم کر کے یکساں نظام اور نصاب تعلیم نافظ کرنے،اردو کو ذریعہ تعلیم قرار دینے، تمام اداروں اور محکموں میں یونین سازی کی اجازت دینے،ملازمت سے برطرف ملازمین کو غیر مشروط طور پر بحال کرنے،ملک بھر کے ملازمین کو یکساں پے سکیل،سروس سٹرکچر اور مراعات دینے،تمام سرکاری محکمہ جات اور اداروں کی نجکاری کے عمل کو فوری بند کرنے،ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نئے پے سکیل جاری اور ہاؤس رینٹ نئے پے سکیل پر بچاس فیصد دینے،تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کی شرط ختم کر کے انشورنس کی رقم تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دینے،دوران ملازمت فوت ہو جانے والے ملازمین اور پنشنرز کی فیملی پنشن سو فیصد کرنے،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے اور کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کر کے مستقل بنیادوں پہ بھرتی کا نظام قائم کرنے،دس بیماریوں پر ہیلتھ انشورنس دینے،دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو کلاس فور کی بجائے ان کی تعلیم کی بنیاد پر ملازمت دینے،میڈیکل بورڈ کی صورت میں سروس کی حد ختم کرنے،میڈیکل بورڈ اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ 180دن کی بجائے ساٹھ سال عمر پوری کر کے ریٹائرہونے والوں کی طرح 365دن کرنے،ملک کے احساس ادارہ نادرہ کے ملازمین کو مستقل کرنے اور ان کے لیئے سروس سٹرکچر جاری کرنے،بہبود فنڈ سے شادی،فوتگی اور تعلیمی گرانٹ مختص کر کے ادائیگی آسان بنانے،امتحانی ڈیوٹیاں سر انجام اور پرچہ جات کی مارکنگ پر دیئے جانے والے انکم ٹیکس کو فوری ختم کرنے اور خیبر پختونخواہ میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی اساتذہ کو جلد از جلد مستقل کرنے پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ کی کاپی صدر مملکت،وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جاری کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے سرکاری ملازمین میں شعور اجاگر کرنے اور اساس ذمہ داری بیدار کرنے کیلئے ملک گیر مہم کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایبٹ آباد کے بعد 6دسمبر بروز اتوار دس بجے ڈیرہ اسماعیل خان،13دسمبر بروز اتور دس بجے بنوں،20دسمبر بروز اتوار دس بجے پریس کلب پشاور،23دسمبر بروز بدھ دس بجے آزاد کشمیر،24دسمبر بروز جمعرات 2بجے ساہیوال،26دسمبر بروز ہفتہ دس بجے ملتان،27دسمبر بروز اتوار دس بجے سندھ،28دسمبر بروز سوموار دس بجے سندھ اور 31دسمبر بروز جمعرات دو بجے لاہور میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام ملازمین ان پروگراموں میں بھرپور شرکت کر کے بیداری کا ثبوت فراہم کریں ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے نتیجے میں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری ممکن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :