پریانکا چوپڑا نے جیون ساتھی کیلئے پسند کا اظہار کر دیا

منگل 1 دسمبر 2015 17:44

پریانکا چوپڑا نے جیون ساتھی کیلئے پسند کا اظہار کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل اپنی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارہ حال ہی میں اپنے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر ایک دن کیلئے اپنی نئی آنے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“کی پرموشن میں حصہ لینے کیلئے امریکہ سے ممبئی آئیں۔

فلم کی پرموشن تقریب میں میڈیا کے نمائندوں کی طرف سے ان کی شادی کی خبروں کے متعلق پوچھا گیا۔ اداکارہ نے میڈیاکو بتایا کہ وہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ واضح رہے چند روز قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے شائع کی جانے والی رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھاکہ اداکارہ آجکل ایک انگریزی بابو کی محبت میں گرفتار ہیں،جو ایک شرمیلے انسان ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کسی ایسے شخص سے ہر گز شادی نہیں کریں گی جو شرمیلا ہو۔ 33سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں گی جو بہت بولڈ اور پر اعتماد ہو۔ سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں پریانکا چوپڑا کے ہمراہ رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔باجی راوٴ مستانی رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی