نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کو مزید اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے؛وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان

گزشتہ پانچ سال کے دوران نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن نے جدید ٹیکنالوجی کے تحت کافی نظام متعارف کرائے؛ تقریب میں خطاب

منگل 1 دسمبر 2015 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کو مزید اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ پانچ سال کے دوران نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن نے جدید ٹیکنالوجی کے تحت کافی نظام متعارف کرائے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کی طرف سے منعقد کئے گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی ہے نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن نے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی تقریب میں وزیر مملکت انوشہ رحمان سے ٹی ڈی ایم کو انٹرنیٹ پروٹوکول ( آئی پی ) سسٹم میں تبدیلی کا افتتاح کرایا گیا ہے اس جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے کا مقصد این ٹی سی کو پرانے ٹیکنالوجی سے جدید ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنا اور گلوبل تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی عوام کو نئی اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولت دینا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت انوشہ رحمان نے خطاب کے دوران این ٹی سی کو جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ٹیلی کام کو مزید جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور اس کو جلد نئے دور کے جدید ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی سی کے تحت ای گورننس سسٹم بنایا جائے گا جس سے پاکستان کی وفاقی و صوبائی وزارتوں کا ڈیٹا تک رسائی اور چیک اینڈ بیلنجس ممکن ہو جائے گا ۔

چیئرمین این ٹی سی وقار راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے کسٹمرز کے لئے (آئی سی ٹی متعارف کرایا تاکہ استعمال کرنے والوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ این ٹی سی اپنے نیٹ ورک کو مختلف صوبوں کے اضلاع اور تحصیل تک مزید بڑھایا جا رہا ہے اور این ٹی سی گوادر اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئی سی ٹی سروس دے رہا ہے تاکہ پاکستان چین راہداری منصوبوں کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی سی نے آئی پی سسٹم کی کمی محسوس کر رہا تھا جس پر کافی عرصے سے کام جاری تھا اور اب اس کو متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے ڈیٹا سہولت اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سالانہ ترقیاتی منصوبہ پر 87 فیصد عملدرآمد کیا ہے اور اپنے مالی خسارہ پر 5 فیصد قابو پا کر پبلک سیکٹر میں ایک ریکارڈ قائم کیا اس موقع پر موجود ہوائی کمپٹی لمٹیڈ کے ایم ڈی نے این ٹی سی کو مکمل ٹیکنیکل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی سی کی ٹیکنالوجی میں بہتری سے ہوائی کمپنی لمٹیڈ میں بہت فائدہ ہو گا

متعلقہ عنوان :