Live Updates

عمران خان صفائی مہم کے ساتھ ساتھ اپنے دل و دماغ کو بھی صاف کر دیں؛طلال چوہدری

نواز شریف کے خلاف بار بار غلط زبان استعمال کرنے پر عوام نے بلدیاتی الیکشن میں انہیں سزاد دی

منگل 1 دسمبر 2015 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان صفائی مہم کے ساتھ ساتھ اپنے دل و دماغ کو بھی صاف کر دیں،نواز شریف کے خلاف بار بار غلط زبان استعمال کرنے پر عوام نے بلدیاتی الیکشن میں انہیں سزاد دی ،اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں عمران نے جہاں ووٹ کاسٹ کیا وہیں سے ہار گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کی پشاور میں کلین اینڈ گرین رضا کار فورس کی تقریب میں دھوا ں دار پریس کانفرنس کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ صفائی مہم اچھی بات ہے لیکن صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنے دل و دماغ کو بھی صاف کر لیں تو شاید انکے لیے کچھ بہتری کا باعث بنے ،عمران خان میانوالی اور لاہور میں شکست کے بعدبنی گالہ کی یونین سے بھی شکست ہوئی ہے ،پے درپے شکستوں سے زبان کے ساتھ عمران کا دماغی توازن بھی بگڑچکا ہے،مرحلہ وار شکستوں نے عمران خان کو ذہنی طور پر دیوالیہ بنا دیا ہے،عوام نے عمران خان کو نواز شریف کے خلاف بار بار غلط زبان استعمال کرنے پرسزا دی ہے،عمران خان کی بد زبانی ان کی شکست خوردہ زہن کی عکاسی کرتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات