Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بڑا گدھا پورے پاکستان میں نہیں ؛عابد شیر علی

منگل 1 دسمبر 2015 18:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بڑا گدھا پورے پاکستان میں نہیں ہے‘ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہمیں عمران ریحام خان بارے خاموش کرا دیا ہے۔

عمران خان سیاسی گٹر ہیں اس کو سمجھنا چاہئے ویسے بھی قوم نے اسلام آباد کے انتخابات میں اسے سمجھا دیا ہے اب اس کو باندھنے کی ضرورت ہے‘ سیاسی میدان میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں کوئی آئی ایم ایف کی حکومت نہیں ہے یہ عوام کی حکومت ہے تاجروں سے اسحاق ڈار مذاکرات کر رہے ہیں جو کامیاب ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات