سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی، پاکستان بار کونسل سمیت سپریم کورٹ بار و دیگر کی شدید مخالفت
ایڈہاک کلچر کا اب خاتمہ ہو جانا چاہئے،چیف جسٹس سے استدعا
منگل 1 دسمبر 2015 18:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی پاکستان بار کونسل سمیت سپریم کورٹ بار اور دیگر نے شدید مخالفت کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کی ہے کہ ایڈہاک کلچر کا اب خاتمہ ہو جانا چاہئے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نیشنل جوڈیشل کمیشن جسٹس (ر) خلیجی عارف حسین اور جسٹس (ر) طارق کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے حوالے سے کل (جمعرات) کو جائزہ لے گا اور اپنی سفارشات پارلیمانی کمیشن کو ارسال کرے گا۔
اس حوالے سے پاکستان بار کونسل نے اپنے اجلاس میں مخالفت کی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار بھی اس ایڈہاک ازم کی مخالف ہے۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو میں سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے تجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ میں بجائے ایڈہاک ججز کے تقرر کرنے کے قانون کے مطابق اس معاملے کا مستقل حل نکالا جا سکتا ہے اور تعداد 17 سے بڑھا کر 21 کی جا سکتی ہے کیونکہ آئین یہ کہتا ہے کہ سپریم کورٹ ایک چیف جسٹس اور قانون کے مطابق مقرر کردہ تعداد کے مطابق ججز ہوں گے اور اس وقت یہ تعداد 17 ہے جن کو پڑھایا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.