سپریم کورٹ ، سابق سیکرٹری معدنیات کے پی کے ضیاء الله آفریدی کی درخواست ضمانت خارج

منگل 1 دسمبر 2015 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق سیکرٹری معدنیات کے پی کے ضیاء الله خان آفریدی کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 45 روز گزر چکے ہیں ان کو ان کے موکل کو اس کے بعد ضمانت پر رہا کیا جانا قانونی تقاضا ہے۔ جبکہ مخالف وکیل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹھیکوں میں ان کا کردار واضح ہے اور قانون کے مطابق ان کو گرفتار رکھا جاسکتا ہے۔ جس پر عدالت نے ضیاء الله کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :