پیرس میں نواز مودی ملاقات خوش آئند ہے‘ بان کیمون

اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا حامی ہے‘ بیان

منگل 1 دسمبر 2015 18:14

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے پیرس میں نواز مودی ملاقات خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بان کیمون کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے دوران نواز مودی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں کمی آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور مسائل کے پر امن حل کیلئے مذاکرات کا حامی ہے اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ دونوں ممالک کو بھرپور معاونت فراہم کریگا۔