افغانستان‘ کھلونا بم پھٹنے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین بچے جاں بحق‘ پندرہ زخمی‘ آٹھ طالبان بھی ہلاک متعدد گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 18:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) افغانستان میں ایک کھلونا بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 طالبان مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شمالی صوبہ بغلان کے ضلع داہانائے غوری میں بچوں کو کھیلتے ہوئے ایک بم ملا جو کہ گاؤں میں جنگ کے دور کا پڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بچوں نے جب اس بم سے کھیلنا شروع کیا تو یہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین بچے موقع پر ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس مختلف صوبوں میں آپریشن کرتے ہوئے 8 طالبان کو ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے طالبان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :